ہمارا فرض ہم نے نبھایا ہے
Jashn Eid e Milad Un Nabi
|
ٍ حضرات گرامی! ہم نے اپنا فرض نبھایا ہے، حق واضح کردیا ہے، سبھی کی کتابوں سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ثبوت میں ٹھوس دلائل دے دیئے ہیں۔ کوئی مانے نہ مانے،کوئی منائے نہ منائے یہ اپنا اس کا کردار ہے، ہمیں کسی سے اُلجھنا ہے نہ جھگڑنا ہے۔ ہم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انبیا و صحابہ ،ائمہ و محدثین، علما،صلحا سلف و خلف کی موروثی سنت سمجھ کر مناتے آئے ہیں، اور مناتے رہیں گے، کسی بھی سعودی یا ہندی مولوی کے نام نہاد فتویٰ سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ میرا پیغام عقیدت ہے جہاں تک پہنچنے۔
دوستو! ذرا سوچو تو! سعودی عالم عبداللہ بن باز کے فتویٰ سے کیا ابولہب کی روح تڑپی نہ ہوگی؟ کہ کافر اعظم ہر پیر کو مشرک اعظم ہوکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں مال خرچ کرکے انعام الٰہی کا مستحق قرار پایا اور آج بھی ہر پیر کو اسے سیرابی مل رہی ہے۔ آخر یہ کیسے چو دھویں صدی کے اسلام کے مولوی ہیں، جو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے کو کفر و شرک و حرام و بدعت بتاتے ہیں؟ ’’چوں کفر از کعبہ بر خیزد کجا ماند مسلمانی‘‘۔
بھائیو! خدائے تعالیٰ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ کل جب حشر و نشر ہوگا اور ان مولویوں کی ملاقات مشرکین عرب کی سپریم کونسل کے سربراہ اعلیٰ ابولہب سے ہوگی توخود بخود میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت و برکت عظمت و حرمت آشکا راہو جائے گی اور پھر وہاں پر ہرشخص کو اپنے اپنےفعل وعمل کی جزا و سزا بھگتنی ہوگی۔
1 Comments
https://eid-e-milad-un-nabi-2019.blogspot.com/2019/11/eid-milad-un-nabi-whishing-script-free-download.html
ReplyDeletePlease do not enter any spam link in the comment box.