پیاری پیاری دُعا: Payari Payari Dua

پیاری پیاری دُعا:


    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم تیرے حبیب صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے میلادِ پاک میں حاضر ہیں،ہمیں محض آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی برکت سے عزت کا لباس عطا فرما،جنت الفردوس میں آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما ،اورجنت میں دیدارِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سے بہرہ مند فرما۔
    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !اپنے نبئ کریم، ر ء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آلِ مبارک کا صدقہ! ہماری امداد،معاونت اور غم گساری فرما، ہمیں جنت میں ٹھکانا عطا فرما اور آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی برکت سے قبولیت اور عزت وشرف کے مراتب عطا فرما ۔
    یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم تجھ سے حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے آل وا صحاب علیہم الرضوان کے وسیلے سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے گناہ بخش دے اور ہر قسم کے خوف و ہلاکت سے ہماری حفاظت فرما،جنتُ الفردوس میں ہمیں آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا دیدار نصیب فرما،ہمارے ظاہری و باطنی چھوٹے چھوٹے اعمال بھی قبول فرما، محض اپنی قدرتِ کاملہ سے ہم سب پر رحم و کرم فرمااورہماری بخشش فرما کہ یقینا تو ہی معاف فرمانے والا اور بخشنے والا ہے۔اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے! ہم پر اپنا خاص رحم و فضل فرما۔ (آمین)

وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن
پیاری پیاری دُعا: Payari Payari Dua
پیاری پیاری دُعا: Payari Payari Dua

Post a Comment

0 Comments