مرض میں کمی:
راوی فرماتے ہیں:''آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنے بدن میں بخار کی کمی پائی تو وضوفرمایا اور پھرحضرت سیِّدُنافضل بن عباس ،حضرت سیِّدُنااسامہ بن زید اورحضرت سیِّدُناعلی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا سہارا لئے گھر سے باہر تشریف لائے۔ جب مسلمانوں نے حضور نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے انوار مسجد میں داخل ہوتے دیکھے اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آمد محسوس
کی تو وہ صف در صف جداہوتے جاتے اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم صفوں کے درمیان سے گزرتے جاتے حتی کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم محرابِ اقدس کے پاس پہنچ گئے اورحضرت سیِّدُناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کھڑے ہوکرلوگوں کو نماز پڑھائی۔
مرض میں کمی: Marz Me Kami |
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.