پیارے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کا آخری خطبہ : Pyare Aqa Ka Aakhri Khutba

پیارے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کا آخری خطبہ :


    جب حضور نبئ پاک، صاحب ِ لولاک، سیّاحِ اَفلا ک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نماز سے فارغ ہوئے تو منبرِ اقدس پر جلوہ افروز ہو ئے اور خطبہ ارشاد فرمایا۔اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا ء کی اورالوداع کہنے والے کی طرح چہرۂ اقدس لو گو ں کی طرف متوجہ کیا اور فرمایا:
    ''اے لوگو! کیا میں نے تم تک رسالت نہ پہنچا دی اور نصیحت و امانت ادا نہ کر دی؟''لوگوں نے عرض کی :''کیوں نہیں، یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! بے شک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے رسالت پہنچا دی اور امانت ادا کردی اورامت کی خیر خواہی کی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کی یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا آخری وقت آگیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری طرف سے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوہر نبی علیہ السّلام کی جزا سے افضل جزا دے جو اس نے ہرنبی کو اس کی امت کی طرف سے عطا کی۔پھرآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم منبر شریف سے نیچے اُترے اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان کو الوداع کہا، ان سے مصافحہ فرمایا، صحابۂ  کرام علیہم الرضوان رو رہے تھے۔

پیارے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کا آخری خطبہ : Pyare Aqa Ka Aakhri Khutba
پیارے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کا آخری خطبہ : Pyare Aqa Ka Aakhri Khutba

Post a Comment

0 Comments