Eid Milad Dun Nabi Quran Men

میلاد النبیﷺ قرآن میں
       قرآن پاک میں ہےوَرَفَعْنَالَکَ ذِکْرَکْ(اور ہم نے بلند کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے آپ کے ذکر کو)۔ ({ 1 })
(اے مسلمانوں)، تمہارے پاس عظمت والے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے جو تم میں سے ہیں) ۔({ 2}) (اور ہم نے نہیں بھیجا آپ کو لیکن عالم کے رحمت بناکر)۔({3 }) (ہم نے مسلمانوں پر بڑا احسان کیا کہ ان میں اپنے رسول علیہ السلام کو بھیجا)۔({ 4 )(اور اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو)۔({5 }) (اور اپنے سب کی نعمتوں کا چرچا کرو)۔({6})
دوستو! غور کرو، ان آیات قرآنی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا ذکر ہے تو کہیں ذکر کی بلندی کا اظہار ہے، کہیں نعمت کہا، کہیں رحمت، کہیں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کو عظمت اور کہیں احسان الٰہی فرمایاگیا۔ اسی کو میلاد کہتے ہیں۔ جس میں سرکار کی آمد کا ذکر ہو۔ اللہ کی نعمت عالم کی رحمت کا چرچا ہو۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں اسی احسان ربانی اور انعام الٰہی کا ذکر ہوتا ہے۔ معلوم ہوا کہ میلاد کا ذکر سنت الٰہی ہے۔



Jashn Eid e Milad Un Nabi
Jashn Eid e Milad Un Nabi



Jashn Eid e Milad Un Nabi



1) وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ؕ ْ  (پارہ ۳۰؍سورئہ الانشراح آیت ۴)
اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کردیا(کنزالایمان)

2)لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنفُسِکُمْ عَزِیزٌ عَلَیہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیصٌ عَلَیکُم بِالْمُؤْمِنِینَ رَءُوفٌ رَّحِیم(سورئہ توبہ۔آیت ﴿۱۲۸﴾)
ترجمہ:بیشک تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان مہربان (کنزالایمان) 

3))وَمَااَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِینَ (پارہ ۱۷؍سورئہ الانبیاآیت۱۰۷﴾)
اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لئے (کنزالایمان) 

4)لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَی الْمُؤمِنِینَ اِذْ بَعَثَ فِیہِمْ رَسُولًا مِّنْ اَنفُسِہِمْ یَتْلُوا عَلَیہِمْ اٰیٰتِہٖ وَیُزَکِّیہِمْ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ ۚ وَ اِن ْکَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلٰلٍ مُّبِین ٍ  (پارہ ۴؍سورہ  اٰل عمران آیت ﴿۱۶۴﴾)

بے شک اللّٰہ کا بڑا احسان ہوا مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پراس کی آیتیں پڑھتا ہےاور انھیں پاک کرتا ہےاور انھیں کتاب و حکمت سکھاتاہےاور وہ ضرور اس سے پہلے کھلے گمراہی میں تھے (کنزالایمان) 

5)وَ اذْکُرُوا نِعْمَتَ اللہِ عَلَیکُمْ (پارہ ۲؍سورئہ البقرہ آیت ۲۳۱) ترجمہ:اور یاد کرو اللّٰہ کا احسان جو تم پر ہے(کنزالایمان)

6) وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ (پارہ ۳۰؍سورئہ الضحیٰ آیت ۱۱)
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)

Post a Comment

0 Comments